مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ روسی وزیردفاع نے یوکرائن میں خصوصی فوجی آپریشن میں فتح کے علاوہ کسی اور آپشن کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔
انہوں نے روسی فورسز کے بارے میں کہا کہ ہماری فوجیں ہمیشہ کی طرح دفاع کے لئے پوری طرح مستعد ہیں اور یوکرائنی فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
شویگو نے تاکید کی کہ کئی مہینوں تک یوکرائن کی جانب سے جوابی حملوں میں استعمال ہونے والی تنصیبات کو تباہ کرنے کا سلسلہ پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔ روسی فوج نے یوکرائنی فورسز کی جانب سے موسم بہار اور گرما کے حملوں کا سامنا کیا اور اب موسم خزان کے حملے درپیش ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر پوٹن نے کہا تھا کہ یوکرائن نے جوابی حملوں میں کسی قسم کی کامیابی حاصل کرنے کے بجائے 71 ہزار فوجیوں کا نقصان برداشت کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ